> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ رشید ملک

رشید ملک ممتاز ادیب، محقق، مترجم اور موسیقی کی تاریخ کے ماہر رشید ملک 1924ء میں گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تمام عمر پولیس کے محکمے میں گزاری۔ انہوں نے موسیقی کے موضوع پر کئی بے حد اہم کتابیں تحریر کیں جن میں امیر خسرو کا علم موسیقی اور دوسرے مقالات، موسیقی کے فارسی مآخذ، مسائل موسیقی اور راگ درپن، ترجمہ و جائزہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے جرائم اور مجرم اور انڈالوجی کے نام سے بھی دو کتابیں تحریر کیں۔ انہوں نے پرکاش پنڈت کی دو کتابیں پنجابی سنچری اور بیانڈ پنجاب کے اردو تراجم، پنجاب کے سو سال اور بیرون پنجاب کے نام سے کئے۔ رشید ملک 20 فروری 2007ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں ان کے انتقال کے بعد 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

UP