> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مسعود اختر

 مسعود اختر پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، چند فلمیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP