> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹرتنویر عباسی

ڈاکٹرتنویر عباسی سندھی زبان کے نامور شاعر، ادیب، محقق اور ڈرامہ نگار ڈاکٹر تنویر عباسی کا اصل نام نورالنبی تھا اور وہ7 اکتوبر 1934ء کو گوٹھ سوبھوڈیرو ضلع خیرپور میرس میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں رگوں تھیوں رباب، سج تری ائیں ھیٹان، ھی ء دھرتی، تنویر چئے، منھن جنیں مشعل اور ساجن سونھن سرت کے علاوہ شاہ لطیف بھٹائی، سچل سرمست، نانک یوسف اور خیر محمد ہسبانی کے کلام کی تدوین اور تحقیق شامل ہیں۔ ڈاکٹر تنویر عباسی 25 نومبر 1999ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں ان کی وفات کے بعد 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میںآسودہ خاک ہیں ۔

UP