> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شفقت امانت علی خان

 شفقت امانت علی خان پٹیالہ گھرانے کے فنکار شفقت امانت علی خان 26 فروری 1965ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ استاد امانت علی خان کے فرزند اور امجد امانت علی خان اور اسد امانت علی خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ امجد امانت علی خان اور جوہر امانت علی خان نے اپنے والد کی وفات کے بعد اپنے چچا استاد فتح علی خان سے موسیقی کی تربیت حاصل کی جبکہ شفقت امانت علی خان نے کلاسیکی موسیقی کی روایت سے ہٹ کر مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج کو اپنایا۔ ان کے اس انداز کو بڑی مقبولیت ملی۔ انھوں نے فیوژن کے نام سے اپنا ایک بینڈ بھی بنایا اور بھارت کی متعدد فلموں کے لیے نغمات بھی ریکارڈ کروائے۔ تاہم بعد میں انھوں نے اپنے بینڈ کو ترک کرکے تنہا گانا شروع کیا۔ ان کے کئی البم بھی ریلیز ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP