> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ پروفیسرطہٰ خان

 پروفیسرطہٰ خان معروف شاعر، ادیب اوردانشور اردواور پشتوشاعری میں اپنی الگ پہچان رکھنے والے پروفیسر طہٰ خان 1931ء میںلکھنؤ میںپیدا ہوئے۔ انھوں نے مزاحیہ شاعری میں اپنا الگ مقام بنایا۔ وہ 37سال تک شعبہ درس وتدریس سے منسلک رہے۔ 1988ء میںبینائی سے محروم ہونے کے باوجود انھوں نے 10 سال تک شعبہ تدریس سے اپناناتا نہ توڑا۔ وہ 7 کتابوں کے مصنف تھے جن میں کلیات رحمٰن بابااور رباعیات خوشحال کے منظوم اردوترجمے سر فہرست ہیں جبکہ ان کی اہم تصانیف میںقواعد خوشخطی، بنیادی اردو، قرینہ شاعری اورمزاحیہ شاعری کادیوان گل پاش شامل ہیں۔ پروفیسر طہٰ خان کا انتقال 26 اگست2013ء کو ہوا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP