> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ منور سعید

منور سعید پاکستان کے معروف فن کار منور سعید یکم جولائی 1941ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے بی ایس سی کرنے کے بعد 1960 میں پاکستان آگئے۔ پاکستان آنے کے بعد اسٹیج اور ریڈیو پر کام شروع کیا۔ 1967 میں کراچی میں ٹیلی وژن اسٹیشن قائم ہوا تو ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کیا ، ٹی وی پر ان کا پہلا ڈرامہ ’’مجرم‘‘ تھا جسے زمان علی خان نے پروڈیوس کیا تھا۔ کراچی ٹیلی وژن پر ان کا مقبول ترین ڈرامہ آزادی کے مجرم تھا جس میں منور سعید نے محمد علی جوہر کا کردار ادا کیا تھا۔ انیس سو ستر میں لاہور سے فلم کی آفر ہوئی، لقمان صاحب اور باری ملک صاحب کی پنجابی فلم ’’ماں دا لال‘‘ ان کی پہلی فلم تھی جس کے ڈائریکٹر ایم جے رانا تھے، لاہور منتقل ہونے کے بعد انھوں  نے چاروں میڈیمز میں کام کیا جس میں فلم ، ٹی وی ، ریڈیو اور سٹیج شامل ہیں، وہ تقریباً چالیس برس لاہور میں مقیم رہے، جب فلم پر برا وقت آگیا اور پرائیویٹ پروڈکشنز شروع ہوئیں تو  واپس کراچی آگئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2002ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP