> <

12 Jan , 1901
639 Views
Birth of Dr. Tasadduq Hussain

12 جنوری 1901ء:ڈاکٹر تصدق حسین خالد کی پیدائش ٭12 جنوری 1901ء اردو آزاد نظم کے بانیوں میں شامل ممتاز شاعر اور نامور قانون دان تصدق حسین خالد کی تاریخ پیدائش ہے۔ ڈاکٹر تصدق حسین خالد پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں قانون کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ سیاست سے بھی دلچسپی تھی اور وہ 1935ء سے 1937ء تک پنجاب مسلم لیگ کے پبلسٹی سیکریٹری بھی رہے تھے۔ ڈاکٹر تصدق حسین خالد کے شعری مجموعے سروونو اور لامکاں تا لامکاں کے نام سے شائع ہوئے۔ ڈاکٹر تصدق حسین خالد کی اہلیہ سلمیٰ تصدق حسین تحریک پاکستان کی مشہور رہنما تھیں، جبکہ ان کے فرزند جسٹس اسلم ریاض حسین قانون کے شعبے میں اہم مقام کے حامل تھے۔ ڈاکٹر تصدق حسین خالد کا انتقال 13 مارچ 1971ء کو ہوا۔ وہ لاہور میں دارالعلوم اسلامیہ، شادمان لنک روڈ میں آسودۂ خاک ہیں۔  

UP