GEMS AND MINERALS OF PAKISTAN
(پا کستان کے قیمتی پتھروں کی برآمدات کے فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کااجرأ)
(پا کستان کے قیمتی پتھروں کی برآمدات کے فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کااجرأ)
11 Dec , 2014



پا کستان کے قیمتی پتھروں کی برآمدات کے فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کااجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11دسمبر 2014ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پا کستان کے قیمتی پتھروںکی برآمدات کے فروغ کے لیے آٹھ ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پا کستان میں پائے جانے والے آٹھ قیمتی پتھروں ایپاٹائٹ، ترمری، بیروج، تامڑا، زبرجد، ویسونائٹ، پکھراج اور اسفین کی تصویریں بنی تھیں اور ان کے اُردو اورانگریزی نام اور GEMS AND MINERALS OF PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہرایک کی مالیت دس روپے تھی اور انھیںپاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔