> <

محکمہ ڈاک کی پوئٹ آف پاکستان سیریز میں پروین شاکر کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 26دسمبر2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم شاعروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ نامور شاعرہ پروین شاکر کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپروین شاکرکا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ دس روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں POETS OF PAKISTANاورPERVEEN SHAKIR 1952 1994 کے الفاظ تحریر تھے۔

UP