> <

Wetlands of Pakistan, The Arabian Sea Coral Reefs کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 4اکتوبر2012ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے Wetlands of Pakistan, The Arabian Sea Coral Reefs کے عنوان سے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں پرچار مختلف مونگوں اور مرجان کی تصویریںبنی تھیں اور انگریزی میںTHE ARABIAN SEA COREL REEFS کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہر ایک کی مالیت آٹھ روپے تھی اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP