> <

ائیر مارشل (ر) نور خان کی یاد میں ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 22فروری 2012ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ائیر مارشل (ر) نور خان کی یاد میں آٹھ روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے آرٹسٹ عادل صلاح الدین نے بنایا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ائیر مارشل (ر) نور خان کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور انگریزی میںAir Marshal NUR KHAN 1923-2011 کے الفاظ تحریر تھے۔

UP