> <

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کی تکمیل کی پچھترویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30مئی2009 ء کوکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کی تکمیل کی پچھترویں سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار روپے مالیت کاایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لوگو اور اس کی خوبصورت عمارت کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں  75th Anniversary of the Karachi Chamber of Commerce & Industry Building کے الفاظ تحریر تھے۔ مائی کراچی نامی جشن کے سلسلے میں جاری ہونے والے اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور عارف بلگام والا نے فراہم کیا تھا۔

UP