08 Oct , 2008



پاکستان میں قیامت خیز زلزلے کے تین سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8 اکتوبر 2005ء کو اسلام آباد، سرحد، پنجاب اور آزاد کشمیرسمیت پاکستان کے تمام شمالی علاقوں میں ایک قیامت خیز زلزلے میں پچاس ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ 8 اکتوبر 2008ء کو اس زلزلے کے تین سال مکمل ہونے پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرزلزلے سے متاثرہ ایک اسکول اورچند طلبا و طالبات کی تصویر اور Earthquake Reconstruction and Rehabilitation Authority(ERRA) کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں 3RD ANNIVERSARY OF EARTHQUAKE کے الفاظ تحریر تھے۔ چار روپے مالیت کے اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔