> <

بلتت ہیریٹیج ٹرسٹ کے دس سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 20دسمبر 2006ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بلتت ہیریٹیج ٹرسٹ کے دس سال مکمل ہونے پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ کیا جس پر قلعہ بلتت(ہنزہ) کی تصویر اور بلتت ہیریٹیج ٹرسٹ کا لوگو شائع کیا گیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں Celebrating 10 YEARS OF BALTIT HERITAGE TRUST اورBALTIT FORT کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت پندرہ روپے تھی اور اسے فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP