> <

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کوئٹہ کے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 2اپریل 2005ء کو پاکستان کے قدیم تربیتی ادارے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کوئٹہ کے قیام کی سوویں سالگرہ منائی گئی۔ یہ کالج یکم اپریل 1905ء کو بمبئی کے نزدیک دیولائی کے مقام پر قائم ہوا تھا اور 1907ء میں اسے کوئٹہ منتقل کردیا گیاتھا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ روپیہ مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر قدیم اور جدید دونوں عمارتوں کی منظر کشی کی گئی تھی اور 1905 2005 100 YEARS OF EXCELLENCE COMMAND & STAFF COLLEGE QUETTA   کے الفاظ  تحریر تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کوئٹہ نے فراہم کیا تھا۔

UP