> <

محترمہ فاطمہ جناح کے سال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ایک سو دسویں یوم پیدائش کے حوالے سے اس وقت کے وزیر اعظم جناب ظفر اللہ جمالی نے 2003ء کو محترمہ فاطمہ جناح کا سال قرار دیا تھا۔ اس موقع پر 31جولائی 2003ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت چارروپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرمحترمہ فاطمہ جناح کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور انگریزی میں 2003 YEAR OF MOHTARMA FATIMA JINNAH (1893-1967) کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP