> <

پاکستان آرڈننس فیکٹری، واہ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28دسمبر 2001ء کو پاکستان آرڈننس فیکٹری، واہ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت چار روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس فیکٹری میں تیار ہونے والے اسلحے کی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں   50 YEARS OF PAKISTAN ORDNANCE FACTORIES کے الفاظ تحریر  کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان آرڈننس فیکٹری، واہ نے فراہم کیا تھا۔

UP