> <

قائد اعظم کے سال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ  قائد اعظم کی ایک سو پچیسویں سالگرہ کے حوالے سے 2001ء کو قائد اعظم کا سال قرار دیا گیا تھا۔ اس موقع پر 25دسمبر 2001ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار چار روپے مالیت کے پانچ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرقیام پاکستان کے بعدقائد اعظم کی زندگی کے مختلف پہلو تصاویر کے ذریعے اجاگر کیے گئے تھے اور انگریزی میں ہر تصویر کے کیپشن کے ساتھQUAID YEAR 2001 125th BIRTH ANNIVERSARY CELEBERATIONS کے الفاظ تحریر  کیے گئے تھے۔یہ ڈاک ٹکٹ جناب فیضی امیر صدیقی اورمسعود الرحمٰن نے ڈیزائن کیے تھے۔

UP