> <

تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کے بیس مختلف سیٹ  1975ء اور 1997ء کے دوران جاری ہوئے۔  2001ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کے چار مزید ڈاک ٹکٹ  26 نومبر 2001ء کو جاری ہوئے۔ تحفظ جنگلی حیات سیریز کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں پرچار مختلف پرندوں کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں ان کے نام  LARGE PIN-TAILED SANDGROUSE (Pterocies alchata)،BLUE THROAT (Luscima svecica)،HOOPOE (Upupaepops  اورINDIAN MAGPIE ROBIN "DHYAL" (Copsychus Sanlaris تحریر تھے۔ چار چار روپے مالیت کے ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن غلام عباس خاصخیلی نے تیار کیا تھا۔

UP