> <

سڈنی اولمپکس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 20ستمبر2000ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سڈنی اولمپکس کے انعقاد پر چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ یہ چار ڈاک ٹکٹ ان چار اولمپک کھیلوں کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے جن میں اس سال پاکستان نے حصہ لیا تھا۔ یہ چار کھیل تھے: ہاکی، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور ویٹ لفٹنگ۔ چار، چار روپے مالیت کے ان چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب مسعود الرحمٰن نے تیار کیا تھا۔

UP