> <

ایس او ایس چلڈرن ولیج کی پچیسویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ ایس او ایس چلڈرن ولیج ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس میں ان بچوں کی کفالت کی جاتی ہے جو ماں باپ کے سائے سے محروم ہوتے ہیں۔ اس نوع کا پہلا ولیج 1949ء میں آسٹریا میں ڈاکٹر ھرمن جمین نے قائم کیا تھا۔ 1975ء میں اس ادارے کی ایک شاخ پاکستان میں قائم ہوئی۔ پاکستان دنیا کا ساٹھواں ملک تھا جہاں اس ادارے کی شاخ قائم ہوئی تھی۔  12 مارچ 2000ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس ادارے کی پچیسویں سال گرہ کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ایک ماں اور بچے کی تصویراور ادارے کا لوگو بنا تھا اور 25 Caring Years  SOS CHILDREN'S VILLAGE OF PAKISTAN1975-2000 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن ایس او ایس کی انتظامیہ نے فراہم کیا تھا۔

UP