> <

جینیوا کنونشن کی پچاسویں سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 12اگست 1999ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے جینیوا کنونشن کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت پانچ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر کمیٹی انٹرنیشنل، جینیوا کا لوگو بنا تھا اورانگریزی میں THE GENEVA CONVENTION 1949 1999 اور50 Years Of Saving Lives کے الفاظ تحریر تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔      

UP