> <

آثار قدیمہ کے ورثے کے تحفظ کی مہم پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21جولائی 1999ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے آثار قدیمہ کے ورثے کے تحفظ کی مہم کے سلسلے میں دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور ایک سووینئیر شیٹ کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہر ایک کی مالیت 7 روپے اور سووینئیر شیٹ کی مالیت 25 روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر گوتم بدھ کے دو مختلف مجسمے بنے تھے اور ہر ڈاک ٹکٹ پر ARCHAELOGICAL HERITAGE OF PAKISTAN FASTING BUDDHA (GANDHARA CIVILIZATION) (CIRCA 3-4 A.D.) کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ اور سووینئیر شیٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیے تھے۔    

UP