> <

ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21نومبر 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا تھاجس کا نام سائنٹسٹس آف پاکستان سیریز رکھا گیااور اس سلسلے کا پہلا ڈاک ٹکٹ ڈاکٹر عبدالسلام کی یاد میں جاری کیا گیاتھا ۔ 14اپریل 1999ء کو اس سلسلے کا دوسرا ٹکٹ ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی یاد میں جاری کیا گیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ دو روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ مسعود الرحمٰن صدیقی نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں SCIENTISTS OF PAKISTANاور DR. SALIM UZ ZAMAN SIDDIQUI کے الفاظ تحریر تھے۔      

UP