> <

مرزا غالب کی برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 15فروری 1998ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ غالب کی ایک سو انتیسویں برسی کے موقع پر ایک یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مرزا غالب کی ایک خوب صورت پینٹنگ شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں  DEATH ANNIVERSARY OF MIRZA ASAD ULLAH KHAN GHALIB 1797-1869 کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔            

UP