> <

ذوالفقار علی بھٹو کی سترہویں برسی پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 4 اپریل 1996ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سترہویں برسی کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور ایک سووینئیر شیٹ کا اجرأ کیا جن پر ان کے پورٹریٹس شائع کئے گئے تھے اور انگریزی میں 17th MARTYRDOM ANNIVERSARY OF (Late) ZULFIKAR ALI BHUTTO 4 APRIL 1996    کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی قیمت سوا روپے اور چار روپے تھی جبکہ سووینئیر شیٹ کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ ان دو نوںڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیارکیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر 22 فروری 1975ء اور 4 اپریل 1989ء کو جاری ہونے والے یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر بھی شائع ہوچکی تھی۔                      

UP