22 Sep , 1994


کوئٹہ میں دوسری سارک اور بارہویں قومی اسکاوٹ جمبوری کا انعقاد
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 22ستمبر 1994ء کو کوئٹہ میں دوسری سارک اور بارہویں قومی اسکاوٹ جمبوری کا آغاز ہوا جس میں پاکستان کے علاوہ سارک تنظیم میں شامل ممالک کے ہزار وں اسکاؤٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سات روپے مالیت کا ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر QUETTA 1994 اور 2nd SAARC & 12th NATIONAL SCOUT JAMBOREE کے الفاظ تحریر تھے اور اسکاؤٹ تنظیم کا لوگو بنا تھا۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستانی سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ڈیزائنرنرگس منیر نے ڈیزائن کیا تھا۔