08 Sep , 1994


خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8ستمبر1994ء کو خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سات روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی نرگس منیرنے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں INTERNATIONAL LITERACY DAY September 8, 1994 کے الفاظ درج تھے۔