01 Jan , 1970


حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی عالمی مہم پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 20اپریل 1994ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن انوائرمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ (UNCTAD) کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں چار یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن میں سے ہر ایک کی مالیت چھ روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر Wet Land, Mahseer Fish, Brown Bear اور Pattan Jotکی تصاویر بنی تھیں اور PRESERVE BIO-DIVERSITY کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ الیاس جیلانی نے ڈیزائن کیے تھے۔