25 Jul , 1992


آبادی کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25جولائی 1992ء کو آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت چھ روپے تھی اوراسے سید علی افسرنے ڈیزائن کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اردو میں ’’چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان‘‘ اور انگریزی میں POPULATION DAY کے الفاظ تحریر تھے۔