> <

سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی 129ویں سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8 ستمبر1991ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کراچی کی قدیم درس گاہ سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کے قیام کی 129ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوب صورت یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔5 روپے مالیت کایہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی تصویر بنی تھی اور اس پر انگریزی میں ST. JOSEPH'S CONVENT SCHOOL KARACHI - ESTABLISHED - 1862تحریر تھا۔

UP