> <

حبیب بنک لمیٹڈ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25 اگست 1991ء کو پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی بنک حبیب بنک لمیٹڈ کی گولڈن جوبلی تقریب منعقد ہوئی۔ حبیب بنک 25 اگست 1941ء کو قائم ہوا تھا اور اس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تجارتی و صنعتی زندگی میں ایک یادگار کردار ادا کیا اور بنکاری کے شعبے میں ہندوئوں اور انگریزوں کی اجارہ داری کو ختم کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ بھی جاری کیا جن کی مالیت ایک روپیہ اور پانچ روپے تھی ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر حبیب بنک کا لوگو اور حبیب بنک کی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں GOLDEN JUBILEE (1941-1991) کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ الیاس جیلانی نے ڈیزائن کئے تھے۔ واضح رہے کہ اس قبل 25 اگست 1966ء کو جب حبیب بنک لمیٹڈ کے قیام کی سلور جوبلی منائی گئی تھی تو اس وقت بھی محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا جسے اشفاق غنی نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP