> <

انقلاب فرانس کی دوسو ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 24جون  1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انقلاب فرانس کی دوسو ویں سالگرہ کے موقع پرسات روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انقلاب فرانس کی منظر کشی پر مشتمل ایک پینٹنگ شائع کی گئی تھی اور فرانسیسی زبان میں Bicentenaire de la Revolution Francaise کے الفاظ تحریرکیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP