> <

اسلامیہ کالج پشاور کے قیام کی پچھترویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 22دسمبر 1988ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلامیہ کالج پشاور کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ  پرانگریزی میں 75 YEARS OF ISLAMIA COLLEGE PESHAWAR 1913-1988کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت تین روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP