> <

خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8ستمبر1986ء کو خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی سلطانہ شمیم حیدرنے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر قرآن پاک کی بہ اعتبار نزول اولین آیت کا پہلا لفظ اقرأ تحریر تھا اور انگریزی میں INTERNATIONAL LITERACY DAY کے الفاظ درج تھے۔

UP