> <

رچیونے میں ڈاک ٹکٹوں کی عالمی نمائش کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28 اگست 1982ء کو اٹلی میں سان مرینو کے مقام رچیونے( Riccione )میں ڈاک ٹکٹوں کی سالانہ نمائش کا آغاز ہوا جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 1982ء میں سکھر بیراج کی گولڈن جوبلی کے موقع پر شائع ہونے والے ڈاک ٹکٹ پر Riccione 82 کے الفاظ بالا چھاپ کرکے شائع کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پیپرز کے عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP