> <

تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کے چار مختلف سیٹ  1975ء اور 1976ء کے دوران اور پانچواں سیٹ  17جون 1979ء کو جاری ہوا تھا۔اس سلسلے کا ایک مزید ڈاک ٹکٹ 20جون 1981ء کو جاری ہوا۔ جس پر سبز کچھوے کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں Green Turtle کے الفاظ تحریر تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 40پیسے تھی اوریہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے جناب جمال نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP