> <

ہنرخ وان اسٹیفن کی پیدائش کے ڈیڑھ سو سالہ جشن پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 7جنوری 1981ء کو یونیورسل پوسٹل یونین کے بانی ہنرخ وان اسٹیفن  کی پیدائش کے ڈیڑھ سو سالہ جشن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ہنرخ وان اسٹیفن کی تصویر کے ساتھ یونیورسل پوسٹل یونین کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میںHeinrich Von Stephan1831- 1897 کے الفاظ تحریر تھے ، اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کی آرٹسٹ جبیں سلطانہ نے بنایا تھا۔

UP