10 Dec , 1978


مولانا محمد علی جوہرکی صد سالہ سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 10 دسمبر 1978ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مولانا محمد علی جوہر کی صد سالہ سال گرہ کی تقریبات کے حوالے سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت50پیسے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مولانا محمد علی جوہرکا خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور اردو میں مولانا محمد علی جوہر 1978-1878 کے الفاظ تحریر تھے۔یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔
More