03 Oct , 1977

عالمی یوم اطفال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 3 اکتوبر1977ء کو عالمی یوم اطفال کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 50پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر Water for the Children of the World کے الفاظ تحریر تھے اور اس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیا رکیا تھا۔