> <

موہن جو ڈاروکے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 31مئی 1976ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے موہن جو ڈاروکے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم کے سلسلے میںایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت 20 پیسے تھی۔اس ڈاک ٹکٹ پر موہن جوڈارو کے آثار اور وہاں کی کھدائی سے برآمد ہونے والی مہر کی تصویر بنی تھی اور Save Moenjodaroکے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ الیاس غنی نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP