> <

اسلام آباد میں سلور جوبلی اسکائوٹ جمبوری کا انعقاد

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11سے17 نومبر 1973ء کے دوران اسلام آباد میں پاکستان کی چھٹی قومی اسکائوٹ جمبوری منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے علاوہ ایران ، ترکی، سری لنکا اور افغانستان کے دس ہزار سے زیادہ اسکاؤٹس نے شرکت کی۔ یہ قومی اسکاوٹ جمبوری ایک ایسے موقع پر منعقد ہورہی تھی جب پاکستان میں اس تنظیم کے قیام کو 25سال مکمل ہوئے تھے چنانچہ اس اسکاوٹ جمبوری کو سلور جوبلی اسکاوٹ جمبوری کا نام دیاگیا۔ اس موقع پر 11نومبر 1973ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے مالیت کا ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ جس پر Pakistan Scouts Silver Jubilee Jamboree اور HORIZON NEW کے الفاظ تحریر تھے ۔  یہ ڈاک ٹکٹ پاکستانی سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ڈیزائنر طلعت سلطانہ نے ڈیزائن کیا تھا۔        

UP