> <

پاکستان کی تیسری مردم شماری کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 16ستمبر 1972ء کوپاکستان کی تیسری مردم شماری کے موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20 پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔جس پر Population Census '72کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے ۔واضح رہے کہ برصغیرپاک و ہند میں پہلی مردم شماری 1872ء میں منعقد ہوئی تھی اور اس نسبت سے 1972ء میں اس خطے میں مردم شماری کو سو سال بھی مکمل ہوئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرمنوراحمدنے ڈیزائن کیا تھا۔ 

UP