> <

پاکستان کے آثار قدیمہ پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 16 ستمبر 1963ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان میں موجود آثار قدیمہ کے حوالے سے چار ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر پہاڑپور‘ موئن جو دڑو‘ ٹیکسلا اورمینامتی کے مقامات کی منظرکشی کی گئی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موئن جو دڑو کی تصویر سے مزین ڈاک ٹکٹ پر اس شہر کے نام کے غلط ہجے Mohenjodaro طبع ہوئے تھے۔

UP