> <

سلیم ناصر کی وفات

سلیم ناصر ٭19 اکتوبر 1989ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور فن کار سلیم ناصر کراچی میں وفات پاگئے۔ سلیم ناصر نے اپنی فنی زندگی کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے لاہور مرکز کے ایک ڈرامے ’’لیمپ پوسٹ‘‘ سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے تقریباً 400 انفرادی ڈراموں اور 27 سیریلز میں کام کیا۔ سلیم ناصر کے مشہور ٹی وی سیریلز میں سفید سایہ، جھوک سیال، پل، زنجیریں، جزیرہ، دستک، بندش، آخری چٹان، اَن کہی، آنگن ٹیڑھا اور جانگلوس کے نام سرفہرست تھے۔ سلیم ناصر نے دس فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پنجابی فلم بھی شامل تھی۔ وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔    

UP