وفاقی کابینہ کے سو ویں اجلاس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
18جنوری 2012ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے وفاقی کابینہ کے سو ویں اجلاس کے انعقادکے موقع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پروفاقی کابینہ کے اجلاس کی تصویر شائع کی گئی تھی اورانگریزی میں DECEMBER 25, 2011 اورTHE 100th MEETING OF FEDERAL CABINET OF PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔






