15 February
محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں سعادت حسن منٹو کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

18جنوری 2005ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ سعادت حسن منٹو کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سعادت حسن منٹو کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ پانچ روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ رضا احمدنے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں  MEN OF LETTERS اور SAADAT HASAN MANTO  1912 1955  کے الفاظ تحریر تھے۔

UP