کراچی میں نیشنل واٹر اسپورٹس گالاکے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14دسمبر1995ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کراچی میں نیشنل واٹر اسپورٹس گالاکے انعقاد پر چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جس پرچار مختلف واٹر اسپورٹس کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میںNATIONAL WATER SPORTS GALA KARACHI-95 کے الفاظ تحریر تھے۔ سوا سوا روپے مالیت کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی اور مسعود الرحمان نے تیار کیا تھا۔

UP