18 May
آئی ایل او کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ


11 اپریل 1994ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (عالمی ادارہ محنت) کی  پچھترویں سالگرہ کے موقع پر سات روپے مالیت کا ایک  ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کا پرچم اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں75 1919 - 1994کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP