1992-12-14
اسپین کے اسلامی ثقافتی ورثہ کے حوالے سے ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14دسمبر1992ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسپین کے اسلامی ثقافتی ورثہ کے حوالے سے سات روپے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پر الحمرا کے محلات کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں ALHAMRA SPAIN اور ISLAMIC CULTURAL HERITAGE کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔






